ایم بی بی ایس امتحانات کا آغاز

3 Feb, 2021 | 02:38 PM

Malik Sultan Awan

بسام سلطان: کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے یو ایچ ایس نے ایم بی بی ایس امتحانات کا آغاز کر دیا، شہر میں 2496 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا۔

ایم بی بی ایس امتحانات کا آغاز کر دیا گیا۔ پنجاب بھر کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کے امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ امتحانات یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام لیے جارہے ہیں ۔ امتحانات کا آغاز ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل فارماکولوجی کے پرچہ سے ہوا۔ صوبہ بھر میں 43 میڈیکل کالجوں کے 6368 امیدوار امتحان میں شرکت کر رہے ہیں۔

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق امتحان صبح نو بجے شروع ہو کر 12 بجے اختتام پذیر ہو گا۔ صوبے بھر میں 24 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ لاہور میں 2496 امیدوار امتحان دے رہے ہیں۔ کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کرائی گئی۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے امتحانی مراکز کا دورہ بھی کیا۔

مزیدخبریں