ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹی اساتذہ اورطلبا پر نئی پابندی عائد

یونیورسٹی اساتذہ اورطلبا پر نئی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) صحت مند اساتذہ، صحت مند طلبا، وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی نے یونیورسٹی کے اندر میٹھے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے اساتذہ اور طلبا کو صحتمند رکھنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا، وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی نے یونیورسٹی کے اندر میٹھے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے، یونیورسٹی انتظامیہ نے پابندی سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا

نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ، طلبا کے آفیشلز ڈنرز اور کھانوں میں میٹھی اشیاء استعمال نہیں ہونگی، بسکٹس، چینی ،ڈیزرٹس، کاربونیٹڈ ڈرنکس سمیت تمام میٹھی اشیاء پر پابندی ہوگی، میٹھی اشیاء کی بجائے فروٹس اور فریش جوسز رکھ جائیں گے۔

 وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق پابندی کا مقصد اساتذہ اور طلبا کو صحت مند رکھنا ہے، شوگر کے مرض کی بڑی وجہ معمولات زندگی میں میٹھے کا استعمال ہے، اصغر زیدی کے مطابق صحت مند دماغ کیلئے صحت مند جسم کا ہونا ضروری ہے، صحت مند انسان ہی بہتر طریقے سے تعلیم اور تحقیق کر سکتا ہے۔

دوسری جانب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے سیلف فنانس داخلوں پر پاپندی ہوا میں اڑا دی، یونیورسٹی میں پیسوں کی بنیاد پر داخلہ حاصل کرنے والے طلبا کو میرٹ پر داخل ہونے والے طلبا کی کلاسز میں بٹھایا جائے گا، میرٹ پر ہونے کے باوجود ذہین طلبا ہر ڈگری پروگرام میں 10 نشستوں سے محروم ہو جائیں گے، سیلف فنانس کی بنیاد پر ہر ڈگری میں دس طلبا داخل ہوں گے، یونیورسٹی سیلف فنانس پر طلبا سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے اضافی فیس وصول کرے گی۔ 

Sughra Afzal

Content Writer