لاہور کے ویکسین سنٹرز کورونا ویکسین سے محروم

3 Feb, 2021 | 01:24 PM

Malik Sultan Awan

بسام سلطان: آج صوبہ بھر میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز کیا جانا تھا محکمانہ غفلت کے باعث شہر کے 25 ویکسینیشن سنٹرز میں سے کسی کو بھی ویکسینیشن کی فراہمی یقینی نہ بنائی جا سکی۔

کورونا ویکسین کی فراہمی میں محکمہ صحت پنجاب کی غفلت جاری،  لاہور کے کسی بھی کورونا ویکسینیشن سنٹر کو ویکسین نہ فراہم کی جا سکی۔ لاہور میں 25 سے زائد ویکسین سنٹرز اب تک ویکسین سے محروم ہیں۔ ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر بشیر نے بتایا کہ سیکورٹی خدشات کے باعث ویکسین کی ترسیل میں تاخیر ہے,  لاہور میں ویکسین پہنچنے میں ابھی وقت لگے گا۔

میو اسپتال، سروسز اسپتال، جناح اسپتال، جنرل اسپتال میں ویکسین سنٹر بنائے گئے۔ چلڈرن اسپتال، شیخ زید اسپتال، پی آئی سی میں ویکسین سنٹر بنائے گئے ہیں۔ سی ای او پروفیسر اسد اسلم کا کہنا تھا کہ میو ہسپتال کو ویکسینیشن 3 بجے تک فراہم کی جائے گی۔

مزیدخبریں