ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج دنیا کی 10 بہترین افواج کی فہرست میں شامل

 پاک فوج دنیا کی 10 بہترین افواج کی فہرست میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر) پنجاب اسمبلی نے پاک فوج  کےدنیا کی 10 بہترین افواج کی فہرست میں شامل ہونے پر اور بھارت میں کسانوں پر مودی حکومت کے مظالم کی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلیں۔

ذرائع کے مطابق گلوبل فائر پاور  نے دنیا کی طاقتور افواج کی 2021 کی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق پاک فوج دنیا کی طاقتور ٹاپ ٹین افواج میں شامل ہے،اس سے قبل پاک فوج کی رینکنگ پندرہ تھی، پاکستان نے ایران ، انڈونیشیا ، اسرائیل اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑ دیا۔فوجی لحاظ سے طاقتو رممالک میں امریکا پہلے، روس دوسرے، چین تیسرے نمبر پر براجمان ہے، رینکنگ میں بھارت بدستور چوتھے، جاپان پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

دنیا کی پہلی 15فوجی طاقتوں میں پاکستان کے علاوہ کسی کی رینکنگ میں بہتری نہیں ہوئی، گزشتہ سالوں میں صرف پاکستان کی فوجی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

 پینل آف چیئر مین میاں محمد شفیع کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس  میں عظمیٰ کاردار کی پاکستانی فوج کے دنیا کی دس بہترین اور طاقتور افواج کی فہرست میں شامل ہونے پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی ۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پاک فوج سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ملکی سرحدوں کی محافظ ہے ، پاک فوج نے قوم کاسر فخر سے بلند کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں صرف تین سوال ہی زیر بحث آئے جبکہ باقی سوالات کے محرک ایوان میں موجود نہ تھے ،نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے سینئر رکن رانا محمد اقبال نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں گندم کی فی من قیمت 2 ہزار روپے مقرر کرنے کی متفقہ قرارداد پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کسانوں کو وعدے کے مطابق معاوضہ نہیں دیا گیا۔

جس پر متعلقہ ووزیر نے کہا کہ یہ قرارداد وزارت قانون کو بھیج دی ہے جلد اس کا جواب ایوان میں جمع کرادیا جائے گا۔ پینل آف چیئرمین نے ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer