ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کتابوں پر این او سی کی ڈیڑھ لاکھ فیس کا فیصلہ منسوخ

کتابوں پر این او سی کی ڈیڑھ لاکھ فیس کا فیصلہ منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اردو بازار (اکمل سومرو) پبلشرز کا احتجاج رنگ لے آیا،  پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتابوں پر این او سی کی ڈیڑھ لاکھ فیس کا فیصلہ منسوخ کردیا، پہلی تا بارہویں جماعت تک کی کتابوں پر این او سی کیلئے 30 ہزار روپے تک فیس مقرر کر دی گئی۔

 پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتابوں پر این او سی کی ڈیڑھ لاکھ فیس کا فیصلہ منسوخ کردیا ہے، ٹیکسٹ بک بورڈ نے اضافہ شدہ ریٹس ختم کر کے پرانے ریٹس بحال کردیئے، ٹیکسٹ بک بورڈ نے تین مہینے قبل کتابوں پر کلیئرنس کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک فیس مقرر کی تھی جس کے خلاف پبلشرز سراپا احتجاج تھے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکسٹ بک بوڑد نے پری ون سے بارہویں جماعت تک کی کتب کی فیس 20 ہزار روپے مقرر کردی ہے، ایک کتاب کیلئے مستقل طور پر این او سی حاصل کرنے کی فیس 30 ہزار روپے، پہلی جماعت تا تیسری جماعت تک کی کتب کی نظرثانی فیس 3 ہزار روپے، چوتھی اور پانچویں جماعت کی کتب کی نظرثانی فیس 5 ہزار روپے مقررکی ہے۔ 

چھٹی تا آٹھویں جماعت تک کی نظرثانی فیس 8 ہزار روپے، میٹرک کیلئے 10 ہزار روپے اورانٹرمیڈیٹ کیلئے 12 ہزارروپے نظرثانی فیس مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے نئی فیسوں کے اطلاق کی منظوری دے دی ہے۔ 

Sughra Afzal

Content Writer