اداکارہ انجمن اور شوہر لکی علی میں صلح ہوگئی

3 Feb, 2020 | 11:17 PM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) اداکارہ انجمن کی شوہر وسیم علی کے ساتھ صلح ہوگئی، گلے شکوے دور، لڑائی جھگڑا ختم ہوگیا۔ اداکارہ نرگس نے صلح میں اہم کردار ادا کیا۔

اداکارہ انجمن اور ان کے شوہر وسیم المعروف لکی علی کے درمیان گزشتہ روز اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے، جس پر لکی علی نے انجمن کو ایک طلاق دے دی تھی۔ دونوں کے قریبی دوستوں کو جب یہ علم ہوا تو انہوں نے دونوں کے درمیان اختلافات ختم کروائے اور صلح کروا دی۔

اس سلسلے میں انجمن نے کہا کہ غلط فہمیاں بھی کچھ اپنے ہی لوگوں کی وجہ سے پیدا کی جارہی تھیں جو کامیاب نہیں ہوسکیں۔ انجمن نے کہا کہ وہ جلد اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے جائیں گی جبکہ لکی علی کا کہنا تھا کہ اختلافات پیدا ہوئے تھے جو اب ختم ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں