یوم یکجہتی کشمیر منانے کیلئے انتظامیہ کی تیاریاں مکمل

3 Feb, 2020 | 09:13 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد ) وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بڑی ریلی نکالی جائے گی، یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کے منٹس آف میٹنگ جاری کردیئے گئے، تمام الائیڈ محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے فوٹو ایگزبیشن کا انعقاد کیا جائے گا، لاہور ائیر پورٹ، موٹروے، رنگ روڈ، ہائی ویز اور ریلوے اسٹیشنز پر کشمیر ڈاکومنٹری اور کشمیری نغمے لگائے جائیں گے، صوبائی دارالحکومت میں سٹی برینڈنگ کی جائے گی، ہاکی اور فٹ بال میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ سپورٹس چینل پر لائیو کوریج کروائی جائیگی، کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کی فلم سکریننگ اور مشاعرے بھی کروائے جائیں گے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن شہر کے چوک چوراہوں پر کشمیری و قومی پرچم آویزاں کرے گی، شہر میں فلیکسز، بینرز، پینا فلیکسز، ہورڈنگز لگیں گی۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی پبلک ٹرانسپورٹ کی برینڈنگ کرے گی، پی ایچ اے مرکزی شاہراہوں کے چالیس پوائنٹس پر بیوٹیفیکیشن کے لیے تمام اقدامات کرے گی۔

پولیس اور سول ڈیفنس کے اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہونگے، پولیس کی پیٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے گا، تمام محکموں کو کشمیر ڈے کی تقریبات کے حوالے سے الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ محکمہ صحت کا عملہ ہسپتالوں میں حاضر اور الرٹ رہے گا اوربم ڈسپوزل سکواڈ مرکزی ریلی کے پوائنٹس کی سرچنگ کے عمل کو قبل ازوقت مکمل کرے گا۔

مزیدخبریں