افسران کے تقرر و تبادلے

3 Feb, 2020 | 08:10 PM

Arslan Sheikh

( قیصر کھوکھر ) حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے، سابق ڈی سی لاہور صالحہ سعید کو پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ تعینات کردیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اشعر اقبال کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چکوال، مہرین فہیم عباسی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال، عبدالرحمن شاہ کو ایڈیشنل سیکرٹری گورنر ہاؤس، توقیر حیدر کاظمی کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن اور تانیہ ملک کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بہبودآبادی تعینات کردیا گیا ہے۔

شاہد اسماعیل مرزا کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی سے اور احمد مستجاب کرامت کو ایڈیشنل سیکرٹری گورنر ہاؤس سے او ایس ڈی بنا دیا گیا، احمد مستجاب کرامت کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ سینئر مینیجمنٹ کورس میں شرکت کریں۔ اسی طرح محمد اعظم کو ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ محکمہ داخلہ اور ڈپٹی سیکرٹری اوقاف آفتاب احمد کو ایڈیشنل سیکرٹری لیکوڈیشن بورڈ تعینات کردیا گیا۔

محمد زاہد اختر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اوقاف، جاویداقبال وڑائچ کو ممبر سروس ٹریبونل اور رافعہ حیدر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پرائمری ہیلتھ کئیر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری لیکوڈیشن بورڈ عبدالرشید کو اوایس ڈی بنا دیا گیا اور عدیل اسلم کی خدمات ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حوالے کردی گئی ہیں۔

مزیدخبریں