میٹروپولیٹن کارپوریشن نے میرٹ کی دھجیاں اُڑا دیں

3 Feb, 2020 | 06:22 PM

Arslan Sheikh

( ریحان گل ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر انتطام واہگہ زون میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں کا انکشاف، میرٹ کے برعکس اور پیڈا ایکٹ کارروائی میں ملوث کلرکس کو انفورسمنٹ انسپکٹرز کی سیٹ پر تعینات کیا جانے لگا۔

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے جونئیر کلرک تنویر احمد اورغریب نواز کو انفورسمنٹ انسپکٹرز واہگہ زون لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تنویر احمد پر اس سے قبل واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہونے کے الزامات سامنے آئے تھے۔

جس کے بعد انکوائری میں تنویر احمد کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے اور عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی جا چکی ہے جبکہ انفورسمنٹ انسپکٹر کے لیے تین سال ایسوسی ایٹ ڈپلومہ ان انجنیئرنگ ہونا لازمی شرط ہے مگر تنویر احمد اور غریب نواز دونوں ہی مطلوبہ قابلیت نہیں رکھتے لیکن سفارش کی بنیاد پر انہیں خلاف میرٹ تعینات کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں