حکومت اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے متحرک

3 Feb, 2020 | 05:30 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) وفاقی وزیر شفقت محمود کی چودھری برادران کی رہائش گاہ آمد، شفقت محمود وزیراعظم کا پیغام لے کرچودھری برادران کی رہائش گاہ پہنچے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ سے ان کی رہائش گاہ ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا روانگی سے قبل وزیر تعلیم کو اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے کا ٹاسک دیا تھا۔

واضح رہے چودھری برادران نے گزشتہ روز حکومت سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

مزیدخبریں