(قیصر کھوکھر)حکومت پنجاب نے سات پولیس افسران کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس افسران جویریہ محمد جمیل، عائشہ بٹ، شہزادہ عمر عباس، ضیاءالدین، توحید احمد میمن، ارسلان شاہ زیب اور کیپٹن (ر) علی بن طارق کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر ترقی کا یہ نوٹی فیکیشن محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے جاری کیا ہے۔واضح رہے یہ پولیس افسران اس وقت پنجاب میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
پولیس افسران کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری
3 Feb, 2020 | 05:13 PM