ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے شہریوں کو محفوظ پارکنگ فراہم کرنے میں ناکام

ایل ڈی اے شہریوں کو محفوظ پارکنگ فراہم کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) چراغ تلے اندھیرا، شہرمیں کمرشل عمارتوں اور دفاتر میں پارکنگ نہ ہونے جیسے سنگین معاملات اجاگر کرنے والی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ہیڈ آفس شہریوں کو محفوظ پارکنگ دینے میں ناکام، ایل ڈی اے آنے والے سائلین جہاں جگہ ملی کے اصول پر خود مختار پارکنگ کرنے لگے۔

ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن کے سامنے خیابان فردوسی مین روڈ پر غیر قانونی پارکنگ ہونے لگی۔ ایل ڈی اے کے اطراف ہاکی سٹیڈیم اور سپورٹس کمپلیکس کی پارکنگ میں بھی شہری گاڑیاں پارک کرنے پر مجبور ہیں۔ ایل ڈی اے آفس کے عقب میں شہریوں کے پلاٹوں پر ایل ڈی اے کے افسران و عملہ ناجائز پارکنگ کررہا ہے، ایل ڈی اے کے اطراف سروس لین میں بھی پارکنگ ہونا معمول بن چکا ہے۔

روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں ایل ڈی اے آنے والے سائلین کے لئے کوئی پارکنگ میسر نہیں، ایل ڈی اے آفس کی پارکنگ بیسمنٹ میں دفاتر قائم کیے جاچکے ہیں۔ ایل ڈی اے آفس سے ملحقہ پارکنگ پلازہ بنانے کا مجوزہ پلان بھی ٹھپ ہوچکا ہے۔

شہر میں ٹریفک کی ترغیب دینے والا ادارہ ٹیپا بھی خاموش تماشائی بن گیا ہے۔ ٹریفک انجنئیرنگ پلاننگ ایجنیسی اپنے ہیڈ آفس کو پارکنگ کے لیے ٹھوس تجویز دینے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔