(عرفان ملک)بڑھتے ہوئےجرائم،جعل سازی کیخلاف گھیراسخت، حکومت نے خودکار فنگر پرنٹ شناختی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا، نئے نظام سے ملزمان کی شناخت میں آسانی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نےخودکار فنگر پرنٹ ایڈنٹفیکیشن نظام متعارف کروانےکافیصلہ کیا،پہلا اےایف آئی ایس سسٹم فرانزک سائنس ایجنسی میں تیار کیاجائےگا، فنگر پرنٹ سسٹم کی مدد سےملزمان کےفنگر پرنٹ میچ کرنےمیں مدد ملے گی، ہوم ڈیپارٹمنٹ نےپراجیکٹ کی منظوری دیدی۔
نئے سسٹم کی تیاری میں49کروڑ لاگت آئےگی،پہلےصرف ہاتھوں کی انگلیوں کےفنگر پرنٹ میچ کرنے کی سہولت موجود تھی،اب اے ایف آئی ایس کی مدد سےپورے ہاتھ کےفنگر پرنٹ میچ کیے جا سکیں گے۔