ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمود جاوید بھٹی نےایم ڈی پنجاب سیڈکارپوریشن کا چارج سنبھال لیا

 محمود جاوید بھٹی نےایم ڈی پنجاب سیڈکارپوریشن کا چارج سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) محمود جاوید بھٹی نےایم ڈی پنجاب سیڈکارپوریشن کا چارج سنبھال لیا، تعیناتی کےفوری بعد ایم ڈی پنجاب سیڈکارپوریشن کی ڈائریکٹرز کے ساتھ طویل نشست اوربریفنگ لی گئی۔

ایم ڈی محمود جاوید بھٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب سیڈکارپوریشن کووزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار اورصوبائی وزیرزراعت ملک نعمان لنگڑیال کےویژن اورعوامی فلاح کے پروگرام کی روشنی میں مستحکم،مضبوط اورانتہائی موثر بنائیں گے،،پنجاب سیڈکارپویشن وہ واحد ادارہ ہےجس نےہمیشہ کسانوں کو میرٹ پرسستے بیج کی فراہمی یقینی بنائی ہے.

پنجاب کی آبادی کا ایک اکثریتی حصہ شعبہ زراعت سے وابستہ ہے، کسانوں کومعیاری اور سستا بیج فراہم کرکے کھیتوں،کھلیانوں کو مزید سبزو شاداب بنائیں گے، پنجاب سیڈ کارپوریشن کےایم ڈی کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین کی فلاح وبہبود اُن کےمسائل کا حل،بہترسہولیات کی فراہمی پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے. ملازمین کی عزت اور وقار کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہوگی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔