ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں آٹا بحران، ملوث کون نکلے؟

پنجاب میں آٹا بحران، ملوث کون نکلے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) آٹا بحران کے ذمہ دار چھوٹے ملازمین اور چوکیدار،اربوں ڈکا ر نے والے بڑے مگر مچھ صاف بچ نکلے،محکمہ خوراک کے 15 چوکیداروں، کلرکوں اور نچلے گریڈ کے ملازمین کے گلے میں مجرمانہ غفلت کا پھندا ڈال دیا۔

پنجاب حکومت نے 15 افسران، ملازمین کیخلاف کارروائی شروع کردی،محکمہ خوراک پنجاب کے گرین انسپکٹر، کلرک اور چوکیدار آٹا بحران میں نامزد،فوڈ گرین آفیسرشاہد سمیع کو معطل کر دیا گیا، آٹا بحران میں عرفان احمد، غلام مرتضیٰ، جمیل ریاض، اسد جواد، نشاط، رشید، عابد، ظہور، صدیق، اعجاز نامزد ہیں۔
محکمہ خوراک کے افسران نے اپنے فرائض سے مجرمانہ غفلت کی، افسران نے کرپشن سے گندم غائب کی، آٹا کی فراہمی کو تعطل کا شکار بنایا
غلام مرتضیٰ، ٹبی قیصرانی ،ڈی جی خان سےغائب رہا،جمیل نے جڑانوالہ میں آٹے کی فراہمی بند کرنے میں کردار ادا کیا،کوٹ بہادر جھنگ میں 31 میٹرک ٹن سے زائد گندم غائب کی گئی۔

ملتان گودام سے بھی گندم چوری ہوئی، وہاڑی میں بھی افسران ملوث نکلے، آٹا بحران کی کیفیت پیدا کرنے والے ملزمان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer