سرکاری اورپرائیویٹ کالجز کو جی سی یونیورسٹی سے الحاق کرنے کا فیصلہ

3 Feb, 2020 | 02:56 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے سرکاری اورپرائیویٹ کالجوں کوالحاق دینےکا فیصلہ کیا گیا،ایک ڈگری پروگرام کیلئے10 لاکھ روپے تک الحاق فیس وصول کی جائےگی۔

جی سی یونیورسٹی سےبی ایس آنرز،ایم ایس اور ایم فل ڈگریوں کا الحاق دیا جائےگا،پنجاب کےعلاوہ دیگر صوبوں کےکالجز کو بھی الحاق دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سرکاری اور پرائیویٹ کالجزالحاق کیلئے5 مارچ تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں، الحاق کیلئے کالجوں سے 5 ہزار روپےدرخواست کی فیس وصول کی جائےگی،الیکٹریکل انجینیئرنگ اوراپلائیڈ مینجمنٹ کی الحاق فیس 10 لاکھ روپےمقرر کی گئی ہے۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اورایم فل ڈگری کی الحاق فیس8لاکھ روپےمقررکی گئی ہے،فیکلٹی آف آرٹس کی الحاق فیس5 لاکھ روپےہوگی،یہ فییس پرائیویٹ کالجوں کیلئےمقررکی گئی ہےجبکہ سرکاری کالجوں سےآدھی فیس وصول کی جائےگی،کالجوں کوالحاق دینےکیلئےسنڈیکیٹ اوراکیڈمک کونسل کےنامزد نمائندے کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

کالجوں کوالحاق دینےکیلئےقائم ہونے والی کمیٹی کےایک وزٹ کی فیس 80 ہزار روپےتک فیس وصول کی جائے گی جبکہ طلباء سے فیسیں وصول کرنےکی پالیسی بھی جاری کردی گئی ہے۔

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کی حکومتی گرانٹس میں کمی کےباعث کالجوں کوبڑے پیمانے پرالحاق دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں