اپنے ہی اعدادوشمار نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا

3 Feb, 2020 | 02:39 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی)خبردارہوشیار،دہشت گردپنجاب پولیس کی پہنچ سےدور،پولیس کےاپنے اعدادوشمارنےدہشت گردوں کی گرفتاری کےحوالے سے اقدامات کا پول کھول دیا،سی ٹی ڈی سمیت پولیس 649 دہشت گردوں کوگرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی ۔
ایک کھرب گیارہ ارب کا بجٹ لیکن پولیس شہریوں کوتحفظ دینےمیں ناکام نظر آرہی ہے،چوروں وڈاکووں کیساتھ کیساتھ پولیس ہزاروں بے گناہ شہریوں کوشہیدکرنےوالے دہشت گردوں کوگرفتارکرنے میں بھی ناکام ہے،سی ٹی ڈی سمیت پنجاب پولیس 649 دہشت گردوں کوگرفتار نہ کر سکی،سی ٹی ڈی بم دھماکوں سمیت دیگرحساس کیسزمیں نامزد 92ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں نہ کھڑا کرسکی۔

لاہورپولیس دہشت گردی کےمقدمات میں83 ڈیکلئرڈ دہشت گردوں کوگرفتار کرنے میں ناکام رہی،ریجن گوجرانوالہ 116،فیصل اباد 107،ڈی جی خان 127،بہاولپور45، شیخوپورہ 38،راولپنڈی15،ملتان11 اورساہیوال میں تین دہشت گرد گرفتارنہ کیےجاسکے،پولیس کی جانب سےاب تک51 دہشت گردوں کےنام پرجائیدادیں اٹیچ کردی گئی ہیں۔

418 دہشت گرد اشتہاریوں کےنام پر کوئی جائیداد نہیں،147 دہشت گردوں کے کیسزکی پروسیڈنگ جاری ہے،عدالتی احکامات کے بعدآئی جی پنجاب نے اتنی بڑی تعدادمیں اشتہاری دہشت گردوں کی گرفتاری کےلیےاقدامات کا حکم دے دیا۔

تمام اضلاع میں تعینات ایس ایس پی رینک کےفوکل پرسنزدہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے اقدامات خودمانیٹر کریں گے۔

مزیدخبریں