جعلی چیک دینے والا ملزم پولیس کو بھی چکمہ دے گیا

3 Feb, 2020 | 01:18 PM

M .SAJID .KHAN

(ملک اشرف)46 لاکھ کا جعلی چیک دینے والا بوڑھے تھانیدار پر بھاری نکلا، ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر ملزم ہاتھ چھڑا کربھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس افسر منہ دیکھتا رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 46 لاکھ روپے کا باؤنس چیک دینے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی، ضمانت خارج ہونےپر ملزم شوکت علی بوڑھے تھانیدار سے ہاتھ چھڑوا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،تفتیشی افسراحاطہ عدالت میں ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام کی، مگر ملزم ہاتھ نہ آیا۔

 جسٹس مس عالیہ نیلم نے ملزم شوکت علی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی،ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شوکت علی کاشیخ عبدالرحمان سے ذاتی تعلق اور دوستی ہے،اس سے 46 لاکھ ادھار لئے۔

شوکت علی نے بطور ضمانت چیک دیا،بروقت واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج کرادیا، لین دین کے معاملے پر ب تھانہ کینٹ میں باؤنس چیک کا مقدمہ درج کروایاگیا۔

سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرنے کی جائے،ملزم پولیس تفتیش میں قصور وار ہے،ضمانت خارج کی جائے۔

مزیدخبریں