(زاہد چودھری) شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار، مزید 95 لاہوریئے آوارہ کتوں کے تیز دھار دانتوں کے شکار ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کی آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم تاحال بدترین ناکامی سے دوچار ہے اور شہریوں کیلئے آوارہ گھومتے کتوں کے غول وبال جان بنے ہوئے ہیں. گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 95 افراد آوارہ کتوں کا شکار ہوگئے۔متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے موثر کارروائی نہیں ہورہی.
رواں سال کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے مجموعی کیسز کی تعداد1 ہزار910ہوگئی۔