(زین مدنی )ڈرامہ سیریل عہدوفا کی دعا اداکارہ علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں۔
حال ہی میں نعمان سمیع نے انسٹاگرام پرعلیزے کو اپنی پرخلوص دوستی کا یقین دلایا جس کے جواب میں اداکارہ نے انہیں اپنے لیے نعمت قرار دے دیا۔ نعمان سمیع نے اپنی اور علیزے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تم نےہمیشہ مجھے سپورٹ کیا اور اچھے اور برے وقت میں میرا ساتھ دیا۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہر اچھے برے وقت میں ہمیشہ تمہارا ساتھ دوں گا، چاہے کچھ بھی ہو۔ جواب میں علیزے شاہ نے لکھا میرے پاس زیادہ کہنے کو کچھ نہیں لیکن تم میرے لیے اللہ کی طرف سے نعمت ہو۔