گرین ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ, کمپنی کا مالک قتل

3 Feb, 2020 | 12:15 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(فخر امام) گرین ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ سےانسٹالمنٹ کمپنی کا مالک جاں بحق جبکہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق   گرین ٹاؤن کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ پر شہری کو قتل کردیا گیا جبکہ کمسن بچہ شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کر لیا,فائرنگ سے شہری داد خان قتل  جبکہ 4 سالہ بچہ زخمی ہوا، 2 موٹرسائیکل سواروں نے قسطوں کی دکان پر آتے ہی فائرنگ کر دی،مقدمہ مقتول کے بھتیجے محمد موسی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

فائرنگ میں زخمی ہونیوالے بچےعبدالرحمان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس کا کہناتھا کہ نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ سےانسٹالمنٹ کمپنی کا مالک جاں بحق ہوا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری موقع پر ہی دم توڑ گیا، فائرنگ میں ایک کمسن بچہ بھی زخمی ہوا، زخمی بچے کو ہسپتال متنقل کردیا، واقعہ لین دین کا تنازعہ لگ رہا ہے۔



مزیدخبریں