(زین مدنی )پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر کا کہنا ہے کہ انہیں جانوروں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے۔
تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نے اپنے آن ایئر ڈرامے یہ دل میرا کے پس پردہ لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ ایک کتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ انہیں جانوروں کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ آپ سب کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ آپ کی محبت کے بدلے میں جانور آپ کو کتنی محبت دیتے ہیں۔