نامور اداکارہ انجمن کو دوسرے شوہر نے بھی طلاق دیدی

3 Feb, 2020 | 10:12 AM

وقار نیازی

(زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کی ماضی کی نامور اداکارہ انجمن کو دوسرے شوہر نے بھی پہلی طلاق دے دی ۔ وسیم المعروف لکی علی کا کہنا ہے کہ طلاق کی وجوہات نہیں بتا سکتا۔

ماضی کی نامور اداکارہ انجمن بیگم جنہوں نے اپنے شوہر مبین ملک کے قتل کے بعد پچھلے سال جولائی میں وسیم المعروف لکی علی کے ساتھ دوسری شادی کی تھی۔ وسیم کے مطابق انہوں نے انجمن کو پہلی طلاق دے دی ہے لیکن وہ طلاق کی وجوہات نہیں بتاسکتے ۔ دونوں کی شادی پسند سے ہوئی تھی اور لکی علی نے شادی پر انجمن کو ایک گھر اور قیمتی گاڑی بھی تحفے میں دی تھی.

اس حوالے سے انجمن اپنی طلاق کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے رہی ہیں لیکن لکی علی کے ہی ایک قریبی فلم ڈائریکٹر دوست نے سٹی فورٹی ٹو کو طلاق کی تصدیق کی ہے۔

مزیدخبریں