پہلی انٹر کلب گالف چیمپیئن شپ راولپنڈی نے جیت لی

3 Feb, 2019 | 11:41 PM

Arslan Sheikh

( شہباز علی ) راولپنڈی گالف کلب نے پاکستان گالف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والی پہلی انٹر کلب گالف چیمپیئن شپ جیت لی۔

پی اے ایف سکائی ویو گالف کلب میں ہونے والی چیمپیئن شپ میں مجموعی طور پر راولپنڈی گالف کلب کے گالفرز چھائے رہے۔ انفرادی مقابلوں میں راولپنڈی گالف کلب کے محمد منیر نے فتح سمیٹی، جبکہ ٹورنامنٹ کی ٹرافی بھی راولپنڈی گالف کلب نے اپنے نام کی۔

جونیئر گالفرز نے ٹورنامنٹ کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس کے تسلسل کے ساتھ انعقاد سے انہیں سکھینے کا موقع ملے گا۔ آ رگنائزر اور سینئر گالفرز کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ سے کھلاڑیوں میں کلبز کی اہمیت بڑھے گی۔

پہلی کلب گالف چیمپیئن شپ میں ملک کے چار ٹاپ گالف کلبز کی جونیئر، سینئر،ویٹرز، پروفیشلز اور امیچور کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں نے حصہ لیا۔

مزیدخبریں