پتنگ بازوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

3 Feb, 2019 | 10:24 PM

Arslan Sheikh

( فخر امام ) پتنگ بازی سے ہونے والے حالیہ حادثات اور وزیراعلیٰ کے نوٹس کے بعد شہر میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، رائیونڈ، گرین ٹاؤن، ہنجروال سمیت دیگر علاقوں سے پتنگ باز گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس نے مختلف علاقوں میں پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پتنگیں اور ڈور برآمد کر لیں، گرین ٹاؤن پولیس نے تین پتنگ باز گرفتار کیے جبکہ ملزم جنید اور ولید سے پتنگیں اور ڈور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ رائیونڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہباز اور ناصر نامی شخص کو پتنگ بازی کے سامان سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان سے پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی گئی

 ہنجروال پولیس نے پتنگ باز شاہد کو گرفتار کیا،، جبکہ کوٹ لکھپت، فیکٹری ایریا، نصیر آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی پتنگ بازوں کے خلاف ٹیمیں متحرک رہیں۔

مزیدخبریں