ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شالامار میڈیکل کالج میں تیسری سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس

شالامار میڈیکل کالج میں تیسری سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) شالامار میڈیکل کالج میں تیسری سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، کانفرنس میں غیر ملکی ماہرین طب نے خصوصی لیکچر دئیے اور اپنے شعبہ میں متعارف ہونے والے رجحانات سے متعلق آگاہی دی۔

شالامار میڈیکل کالج میں منعقدہ کانفرنس میں چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز شاہد حسین، چیف ایگزیکٹو بریگیڈئیرر انیس احمد، پروفیسر ایم اے واجد اور پروفیسر بلال بن یونس سمیت صحت کے شعبہ سے منسلک افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر غیر ملکی ماہرین طب نے خصوصی لیکچر دئیے۔

 مقررین کا کہنا تھا کہ میڈیکل کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی ضروری ہے جس سے معاشرے میں بڑھتی بیماریوں کی روک تھام اور طریقہ علاج کو مزید موثر بنایا جا سکتا ہے، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ اس قسم کی کانفرنسوں اور ورکشاپ کا انعقاد انتہائی ضروری ہے، تقریب میں کالج کے طلبہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔