( سعود بٹ ) گورنر ہاؤس میں گزشتہ دنوں کی نسبت شہریوں کی تعداد میں کمی، شہریوں نے حکومت سے گورنر ہاؤس کی مرکزی عمارت کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔
وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر گورنر ہاؤس معمول کے مطابق اتوار کے روز شہریوں کیلئے کھولا گیا، جہاں ننھے بچے سیلفیاں لیتے جبکہ فیملیز چہل قدمی اور شہریوں موجود گالف گاڑی کی سیر کرتی نظر آئیں۔ بچوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے گورنر ہاؤس میں خوب مزے کیے۔
گزشتہ دنوں کے مقابلے میں آنے والے شہریوں کی تعداد میں واضح کمی دیکھنے میں آئی، جو کہ شہریوں کی گورنر ہاؤس میں دلچسپی کم ہو نے کا ثبوت ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ صرف لان اور پارکس دیکھ کر تھک گئے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ گورنر ہاؤس کی عمارت کو بھی کھولا جائے تاکہ انگریز دور کے فن تعمیر کو بھی دیکھا جا سکے۔
شہریوں نے شکوہ کیا کہ گورنر ہاؤس میں کھانے پینے کی اشیاء لانے پر پابندی ہے، جبکہ پینے کے پانی اور واش روم کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے۔