پرائس کنٹرول کمیٹی ان ایکشن

3 Feb, 2019 | 05:16 PM

Arslan Sheikh

( عثمان علی ) ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی و انچارج سمن آباد زون عابد میر کا وحدت کالونی بازار پر چھاپہ، سبزیوں کا معیار ٹھیک نہ ہونے پر سٹال ہولڈرز کو وارننگ دی۔

از سر نو تشکیل کے بعد پرائس کنٹرول کمیٹی کا پہلا چھاپہ، چھاپہ ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی عابد میر نے مارا، اے ڈی سی جی توقیر کاظمی، مجسٹریٹ محمد شاہد، ایڈمنسٹریٹر محمد عثمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عابد میر نے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا، شہریوں کی شکایات پر اشیاء کا معیار چیک کیا، خریدار قیمتوں سے مطمئن جبکہ کوالٹی سے نالاں نظر آئے۔

اشیاء کا معیار درست نہ ہونے پر متعدد سٹال ہولڈرز کو وارننگ دی، اس موقع پر عابد میر نے کہا کہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی ہدایت پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں