معصوم بچی پر وحشیانہ تشدد کرنیوالا جلاد استاد گرفتار

3 Feb, 2019 | 01:55 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی 42)علم اخلاق اور ادب بانٹنے والے اخلاق بھول گئے اور بے ادب ہو گئے،سٹی42پر استاد کے بچی پر تشدد کی خبرنشر ہونےکےبعدپولیس نے استاد کو گرفتارکرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق شاد باغ میں گھریلو اکیڈمی چلانے والے استاد امتیاز علی نے معصوم بچی کو جانوروں کی طرح پیٹ ڈالا،معمولی سوال کا جواب نہ دینے پرکمسن بچی پر وحشیانہ تشدد کیا،  گلا دبایا اور زمین پر گرا کر چھڑیوں کی بارش کر دی ،بچی کی دل دہلانے والی چیخیں بلند ہوتی رہیں، ظالم استاد کو ذرا ترس نہ آیابچی کوتھپڑوں سےبھی مارا۔

سٹی42 پر خبر نشر ہونے پرایس ایس پی آپریشنز نےایس ایچ اوشادباغ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم نےچھاپہ مار کراستادامتیاز علی کو گرفتارکرلیا، بچی کے والدین بھی شادباغ تھانے پہنچ گئے

ذرائع کا کہناتھا کہ امتیازعلی نے اپنے گھر پر ہی اکیڈمی بنائی ہو ئی ہے،طلبا اور طالبات پرظلم وستم اس کامعمول ہے، جلاداستاد نےننھی جان پر اس قدرتشدد کیا کہ بچی کی ہچکی بندھ گئی۔

مزیدخبریں