خدمت کارڈ کے نام پر فراڈ سامنے آگیا

3 Feb, 2019 | 01:15 PM

Sughra Afzal

 (علی اکبر) جعلسازوں نے بے سہارا اور مستحق افراد کو بھی نہ بخشا، مسلم لیگی رہنماﺅں کی جانب سے سادہ لوح شہریوں کو جعلی خدمت کارڈ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

 متاثرہ افراد کی جانب سے سٹی42 کو بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگی ورکرز کی جانب سے اہل علاقہ کو کارڈ کے حصول کیلئے فارم دیئے گئے تھے جس کے ساتھ درجنوں مستحق نے پانچ سو روپے اور اپنے شناختی کارڈ دیئے جس کے بدلہ انہیں خدمت کارڈ تو فراہم کر دیئے گے لیکن بعدازں معلوم ہوا کہ کارڈ جعلی ہیں۔

 یہاں تک کے جن لوگوں کی جانب سے شاختی کارڈ فراہم کئے گئے تھے ان شناختی کارڈ پر سینکڑوں موبائل سم بھی نکلوا لی گئی ہیں جس کی تحریری شکایت ایف ائی اے کے سائبر کرائم سیل کو کر دی گئی ہے۔

 متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر قانون اور دیگر ارباب اختیار کو مذکورہ جعل سازوں کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی۔

مزیدخبریں