عبدالعلیم خان نے کمشنر لاہور کو بڑا ٹاسک سونپ دیا

3 Feb, 2019 | 10:37 AM

Sughra Afzal

(عمران یونس) حکومت پنجاب کا لاہور میں مزید قبرستان بنانے کا فیصلہ، نئے شہر خموشاں کیلئے سرکاری اراضی کی نشاندہی کا کمشنر لاہور اور سیکرٹری بلدیات کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔

 سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی زیرصدارت گلبرگ آفس میں شہر خموشاں اتھارٹی کا اجلاس ہوا، کمشنر لاہور، سیکرٹری بلدیات اور ایم ڈی شہرخموشاں سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ ایم ڈی نے اتھارٹی کے زیرانتظام منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔ انکا کہنا تھا کہ قبرستانوں میں نامعلوم میتوں کو بھی جگہ دی جا رہی ہے، لاہور میں ا ب تک 500 میتیں دفن کی جا چکی ہیں۔

عبدالعلیم خان نے احکامات جاری کیے کہ شہرکے مختلف علاقوں میں سرکاری قبرستان کے قیام کیلئے اراضی کی نشاندہی کی جائے، دیگر شہروں میں بھی ماڈل قبرستان بنائے جائیں۔

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ قبرستان اہم مسئلہ ہے، ہرعلاقے میں سہولت ہونی چاہیئے۔ سکھوں کو بھی ننکانہ صاحب اور حسن ابدال میں سہولت دینگے، نئے بلدیاتی سسٹم میں پنجاب بھر میں قبرستانوں کو شامل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں