راناثناء اللہ پیر حمید الدین سیالوی کے تحفظات دور کرنے میں کامیاب

3 Feb, 2018 | 07:36 PM

Read more!

(علی اکبر) صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ پیر حمید الدین سیالوی کے تحفظات دور کرنے میں کامیاب ہو گئے، ختم نبوتﷺ کے معاملے پر اپنا وضاحتی بیان دے دیا۔

ایوان وزیر اعلیٰ میں مشائخ کمیٹی نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر صاحبزادہ نظام الدین سیالوی ، میاں حمزہ شہباز شریف ، ملک احمد خان ، منشاء اللہ بٹ ، رحمت اللہ ، زعیم حسین قادری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون نے ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر اپنا وضاحتی بیان دیا جس پر کمیٹی کی جانب سے اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کا عقیدہ ایمان کا بنیادی جزو ہے، جو ختم نبوت کے عقیدے کو تسلیم نہ کرے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت پر ایمان نہ ہونے کی وجہ سے قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہیں، ہمارا آئین بھی قادیانی کو غیرمسلم قراد دیتا ہے۔

صاحبزادہ نظام الدین سیالوی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے حوالے سے انکے شکوک و شبہات دور ہوگئے ہیں، مشاورت کے بعد کمیٹی کا جو حتمی فیصلہ ہوگا اس کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

مزیدخبریں