قانون سازی آڑے آگئی، سٹی ٹریفک پولیس کا ای ٹکٹنگ سسٹم شروع نہ ہوسکا

3 Feb, 2018 | 04:40 PM

Read more!

(علی ساہی) ای چالاننگ شروع کرنے میں قانون سازی آڑے آگئی۔ سیف سٹی اور ٹریفک پولیس کے انتظامات مکمل ہونے کے باوجود ای ٹکٹنگ شروع نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں پر ای چالاننگ کے لیے اے این پی آر کیمرے لگائے گئے ہیں۔ جن کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، ون وے اور سگنل بریک کرنے والوں کو ای چالان کیے جانے تھے۔ سیف سٹی نے ٹریفک مینجمنٹ کے تحت شہریوں کو مال روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر لگے کیمروں سے آگاہی کے لیے ای ٹکٹس جاری کیے ہیں۔

سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں سے گاڑی مالکان کا ڈیٹا  حاصل کر لیا۔ حکومت کی جانب سے قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے تاحال یہ  ای ٹکٹنگ سسٹم شروع نہیں کیا جاسکا۔ ای چالاننگ سسٹم شروع ہونے کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں ہوں گی۔

مزیدخبریں