اب شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے نااہل ہونے کی باری ہے: اعجاز چوہدری

3 Feb, 2018 | 04:00 PM

Read more!

(توقیر اکرم) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کا ہر رہنما نیب میں پیشی کے لیےتیار ہے، پارٹی کا ہر کارکن صادق اور امین ہے ،  نیب بھی عمران خان کو صادق اور امین ہی قرار دے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز احمد چوہدری نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صادق اور امین ہیں لیکن نیب مزید تفتیش کرنا چاہتی ہے، انشاء اللہ نیب بھی عمران خان کو صادق اور امین ہی قرار دے گی۔کشمیر ڈے کے حوالے سے اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو ایک ہو کر کشمیر کے مسلئے کو حل کرنا چاہیئے۔

 اعجاز احمد چوہدری پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکمران جماعت پر تنقید کرنا نہ بھولے کہتے  ہیں کہ نواز شریف دو بار نا اہل ہو چکے ہیں اب شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کی باری ہے۔

مزیدخبریں