لاہور سمیت پنجاب بھر میں پانچویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا

3 Feb, 2018 | 03:13 PM

Read more!

(جنید ریاض) پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے زیر اہتمام لاہور سمیت پنجاب بھر میں پانچویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا، پہلے روز اُردو کا پرچہ ہوا۔ امتحانی مراکز کے اردگرد سو میٹر کی حدود میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن (پیک) کے زیر اہتمام لاہور میں پانچویں کے امتحانات میں مجموعی طور پر 90 ہزار طلبا شرکت کر رہے ہیں۔ صوبہ بھر سے چودہ لاکھ سے زائد طلبہ وطالبات شریک ہوں گے۔ پانچویں جماعت کے امتحانات کیلئے 7 ہزار امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

سی ای او پیک اسلم راؤ نے بتایا کہ امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔ امتحانی مراکز کے اندر کسی کو گائیڈ یا موبائل لے جانے کی اجازت نہیں۔

شیڈول کے مطابق پانچویں جماعت کے امتحانات کا سلسلہ 14 فروری تک جاری رہے گا جبکہ 15 فروری سے 24 فروری تک آٹھویں جماعت کے امتحانات ہونگے۔ 31 مارچ کو دونوں جماعتوں کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

مزیدخبریں