شاہ پور کانجراں میں نویں جماعت کے طالبعلم نے خودکشی کرلی

3 Feb, 2018 | 12:44 PM

Read more!

(ناصر علی ) شاپور کانجراں میں نویں جماعت کے طالبعلم  نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ پور کانجراں میں انیس سالہ کرامت علی نے خود کو کمرے میں بند کر کے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ اہلخانہ نے نوجوان کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ کرامت علی نویں جماعت کا طالب علم تھا۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کرامت علی نے بغیر کوئی وجہ خودکشی کی۔

مزیدخبریں