چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں لاء اینڈ جسٹس کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

3 Feb, 2018 | 12:20 PM

Read more!

(ملک اشرف) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں لاء اینڈ جسٹس کمیشن کا اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا۔ اجلاس میں مقدمات کو بروقت نمٹانے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار آج لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے 42 ویں اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں خصوصی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، کمیشن اجلاس میں تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس، خصوصی عدالتوں کے ججز، ٹربیونلز کے سربراہان سمیت لاء افسران شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں