زاہد چوہدری : نواز شریف کینسرہسپتال کاتخمینہ80 ارب سے تجاوز کرگیا۔ سنگ بنیاد کے بعد منصوبے میں ردوبدل سے لاگت بڑھ گئی۔کینسر ہسپتال کی وفاقی حکومت سے منظوری لینا ہوگی۔ایکنک کی منظوری سے نواز شریف کینسر ہسپتال تعمیر ہوگا۔
سنگ بنیاد کے بعد منصوبے میں ردوبدل سے لاگت بڑھ گئی ،نواز شریف کینسر ہسپتال کے سنگ بنیاد کے بعد منصوبے میں ردوبدل سے لاگت میں 60 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوگیا ۔ نواز شریف کینسر ہسپتال کی لاگت بڑھنے کے بعد اس کی منظوری وفاقی حکومت سے لینا ہوگی ۔ نواز شریف کینسر ہسپتال منصوبے کو منظوری کیلئے ایکنک کو بھیجا جارہا ہے اور ایکنک کی منظوری سے نواز شریف کینسر ہسپتال تعمیر ہوگا ۔
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کہتے ہیں نواز شریف کینسر ہسپتال کی لاگت اضافی مشینری خریداری سے بڑھی ہے جس کی وجہ سے منصوبے کی ایگزیکٹو کمیٹی آف دی نیشنل اکنامک کونسل سے دوبارہ منظوری لی جارہی ہے۔ ایکنک کی دوبارہ منظوری کے باوجود نواز شریف کینسر ہسپتال کی تعمیر مقررہ مدت میں مکمل کریں گے ۔