لاہور میں فضا کی آلودگی دن کے دوران کم ہونے کی نشاندہی

3 Dec, 2024 | 10:56 PM

Waseem Azmet

 سٹی 42: لاہور  شہر میں فضائی آلودگی کا مسئلہ  برقرار ہے تاہم ائیر کوالٹی انڈیکس میں صبح، شام اور رات کے دوران کافی نمایاں فرق دیکھنے میں آ رہا ہے۔ آج دن کے دوران جب شہریوں کی بھاری تعداد کام کاج کے لئے گھروں سے باہر سڑکوں پر، کارخانوں، ورکشاپوں میں اور دفاتر میں مصروف تھی، ائیر کوالٹی انڈیکس کی ریڈنگ 158 تھی، رات کو جب بیشتر لوگ گھروں کو جا چکے تھے اور شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کا دبا کم تھا، اس  وقت  لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 234 ریکارڈ کیا گیا

  لاہور کے مختلف علاقوں جیسے فدا حسین روڈ 273،سی ای آر پی آفس میں شرح 266ریکارڈ،امریکی قونصلیٹ 258،یو سی پی میں اس وقت  آلودگی کی شرح 246ریکارڈ کی گئی ہے  ۔

دن میں فضائی آلودگی قدرے کم تھی ۔  دن میں ائیر کوالٹی انڈیکس 158 ریکارڈ  کیا گیا۔
 دن میں فدا حسین روڈ پراے کیو آئی لیول 173 ریکارڈ کیا گیا ، غازی روڈ انٹرچینج پر  171  ، فیز 8 ڈی ایچ اے میں170 ائیر کوالٹی انڈکس 170 جبکہ سی آر پی آفس پر  149 ریکارڈ کیا گیا۔
صبح کےوقت  فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں تیسرے نمبر پر تھا ۔ اس وقت شہر میں  ائیر کوالٹی انڈیکس کی ریڈنگ 190 تھی۔

فدا حسین 240،فیز 8ڈی ایچ اے میں شرح 203، غازی روڈ انٹرچینج پر آلودگی کی شرح194ریکارڈ کی گئی تھی۔ شہر میں موجودہ درجہ حرارت21ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا 

ائیر کوالٹی انڈیکس کی ریڈنگ

طے شدہ بین الاقوامی معیار کے مطابق کاسی مقام پر ائیر کوالٹی انڈیکس کی ریڈنگ  سو تک ہو تو اسے انسانوں کے لئے مناسب کے قرب تصور کیا جاتا ہے اور اس سے اوپر جاتی ہوئی ریڈنگ ہوا میں ضرر رساں زرات کی موجودگی نسبتاً زیادہ ہوتے جانے کی نشان دہی کرتی ہے۔

آج دن کے بیشتر وکرکنگ آورز کے دوران لاہور میں ائیر کوالٹی  نسبتاً بہتر رہی۔   رات کو جب عام شہری گھروں پر ہوتے ہیں ہوا میں ضرر رساں پارٹیکلز کی مقدار قدرے زیادہ نوٹ کی گئی جو لاہور کو ضراب ائیر کوالٹی کے حوالے سے دنیا کا پہلا شہر قرار دلوانے تک لے گئی۔

0 سے 50: اچھا، فضائی آلودگی سے بہت کم یا کوئی خطرہ نہیں۔
51 سے 100: اعتدال پسند، کچھ لوگوں کے لیے صحت کی معتدل تشویش کے ساتھ جو فضائی آلودگی کے لیے حساس ہیں
101 سے 150: حساس گروپوں کے لیے غیر صحت بخش، ان گروپوں کے لیے صحت کے اثرات کے ساتھ
151 سے 200: غیر صحت بخش، ہر کسی کے لیے صحت کے اثرات کے ساتھ، اور حساس گروہوں کے لیے زیادہ سنگین اثرات
201 سے 300: بہت غیر صحت بخش، ہر ایک کے لیے صحت کے زیادہ سنگین اثرات کے ساتھ
301 سے 400: خطرناک، پوری آبادی کے لیے ہنگامی حالات کی صحت کے انتباہات کے ساتھ

مزیدخبریں