سٹی42: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ عمر ایوب نے اپنی جگہ بیرسٹر گوہر کو جوڈیشل کمیشن کی رکنیت کے لئے تجویز کیا ہے اور اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھجوا دیا۔
عمر ایوب نے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ مجھ پر بے شمار مقدمات ہیں جس کی وجہ سے جوڈیشل کمیشن کو وقت نہیں دے سکتا ۔
عمر ایوب نے اپنی جگہ بیرسٹر گوہر کو جوڈیشل کمیشن کیلئے نامزد کر دیا ہے۔