سٹی 42: تھائی لینڈ کے قومی دن کے موقع پر عشائیہ دیا گیا ۔ عشائیے کا انتظام پاکستان میں تھائی سفارت خانہ کی جانب سے کیا گیا، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ مہمان خصوصی تھے ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک باہمی تجارت میں اضافہ کی کوشش کر رہے ہیں
تھائی لینڈ کی ناظم الامور کمول وان سری ہوسل نے خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔آج کا دن اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے.کہ اقوام متحدہ نے 5 دسمبر کو ورلڈ سوئل (زمین) ڈے قرار دیا ہے۔
تھائی لینڈ کے نئے نامزد سفیر برائے پاکستان بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 73 برس ہو چکے ہیں۔2024 ہمارے تعلقات میں استحکام کے حوالے سے بہتر رہا۔ہمارے باہمی تعلقات تجارت سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلوں میں بہتر رہے ہیں،ہماری آزادانہ تجارت کے معاہدے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے،دونوں ممالک میں باہمی تجارت کا حجم 2 ارب ڈالرز ہے،تھائی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں،اس سے اقتصادی ترقی روزگار کےمواقع پیدا ہو رہے ہیں،پاکستان کی خاصیت یہاں کے لوگوں کا اخلاق اور مہمان نوازی ہے،تھائی لینڈ پاکستان تعلقات میں اضافہ ہو گا،ان تعلقات کا ایک روشن مستقبل موجود ہے
اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر برائےسیاسی امور رانا ثناء اللہ نے بھی خطاب کیا ۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے تھائی حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،تھائی لینڈ ایشیاء پیسفک ممالک میں تیزی سےترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔پاکستان اور تھائی لینڈ خطے کے امن اور ترقی کے خواہاں ہیں،ہم موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے شراکت دار ہیں،دونوں ممالک باہمی تجارت میں اضافہ کی کوشش کر رہے ہیں،تھائی لینڈ کے قومی دن پر ہم پاک تھائی دوستی کومزید گہرا کرنے کے لیے کوشاں ہیں
وزیر اعظم کے مشیر برایے سیاسی امور راناثناء اللہ عشائیہ میں مہمان خصوصی تھےبڑی تعداد میں سیاسی, سماجی اور سفارتی شخصیات نے شرکت کی ۔عشائیے میں تھائی لینڈ اور پاکستان کے قومی ترانے بجاے گئےاس موقع پر مہمانوں نے کیک بھی کاٹا،ایشیا پیسفک ممالک کے سفراء اور مہمان خصوصی نے ایک دوسرے کے ہاتھ تھام کر زنجیر بھی بنائی،تھائی فنکاروں نے مختلف پرفارمنس بھی دیں جن کو شرکاء نے دل کھول سراپا