17 کروڑکا فراڈ کیس،درجنوں مسلح افراد اینٹی کرپشن ٹیم سے ملزم چھڑا کر لے گئے 

3 Dec, 2024 | 10:21 PM

سٹی 42: 17 کروڑ کی گندم فروخت کرنےکے فراڈ کیس میں  اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم نے  تھانہ صدر کے علاقہ چک لکھیا میں ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ  مارا جہاں مطلوب ملزم فوڈ اہلکار عبدالشکور کو گرفتار کرنے پر درجنوں افراد نے  ٹیم پر حملہ  کردیا 

 مسلح افراد نے مزاحمت کرکے  مطلوب ملزم کو عبدالشکور کو اینٹی کرپشن پولیس سے چھین لیا،  اینٹی کرپشن پولیس اہلکار تھانہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں درج ایک مقدمہ کے نامزد ملزم میاں عبد الشکور کو گرفتار کرکے لے جارہے تھے کہ درجنوں افراد نے اینٹی کرپشن پولیس پر ہلہ بول دیا اور انہیں یرغمال بنا کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس ملزم کو اسکےڈیرہ سےگرفتار کرکےباھر نکلی تو ملزم کے بھائیوں میاں نوید،راشد وغیرہ نےڈنڈوں سوٹوں سےمسلح خواتین اور مردوں سمیت درجنوں  افراد کےہمراہ گلی میں ٹریکٹر کھڑا کرکے پولیس کا راستہ روکا  اور انسپکٹر سمیت دیگر عملہ کو یرغمال بناکر ان پر تشدد کرتےھوئے زیر حراست ملزم کو چھڑا کر لےگئے،صدر پولیس نے انٹی کرپشن انسپکٹر آفتاب حیدر کی مدعیت میں کار سرکار میں مداخلت اور دیگر سنگین دفعات کےتحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہےسرکل آفیسر رانا آفتاب حیدر اور رانا نثار احمد کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ مارا  تھا ۔ سرکل آفیسر آفتاب حیدر کی مدعیت میں تھانہ صدر میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا ۔ مقدمہ خواتین سمیت 75 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔ 

سرکل آٖفیسر آفتاب حیدر کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالشکور نے جعلسازی سے سترہ کروڑ روپے سے زائد کی گندم فروخت کرکے فراڈ کیا تھا، ملزم عبدالشکور تھانہ اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں مطلوب تھا ۔

مزیدخبریں