پاکستان کی جونئیر ہاکی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

3 Dec, 2024 | 08:47 PM

Waseem Azmet

سٹی42:   پاکستان  کی جنوئیر ہاکی ٹیم کے لڑکے جاپان کو  2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل  میں پہنچ گئے۔

عمان میں ہو رہے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور جاپان کے درمیان دلچسپ میچ ہوا۔

پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے کپتان حنان شاہد نے گول کرکے برتری دلائی لیکن 3 منٹ بعد ہی جاپان کے تانکا توباشا نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ہاف ٹائم تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔

 تیسرے کوارٹر میں 38 ویں منٹ میں علی بشارت نے گول کرکے پاکستان کو پھر برتری دلائی لیکن اس بار بھی جاپان کے یاماناکا نے گول کرکے مقابلہ پھر2-2 کردیا۔

چوتھے اور آخری کوارٹر میں حنان شاہد نے خوبصورت فیلڈ گول کرکے ایک گول کی سبقت حاصل کی۔ 52 ویں منٹ میں پاکستان کو پنالٹی اسٹروک ملا جس پر سفیان نے گول کرکے مقابلہ 2-4 کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔  جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں سفیان کا یہ دسواں گول تھا۔

پاکستان نے گزشتہ سال بھی جونیئر ہاکی ایشیا کپ  کا فائنل کھیلا تھا تاہم فاینل میں پاکستان کی جونئیر ٹیم ہار گئی تھی اور   چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پر ہی اکتفا کر لیا تھا۔ 

مزیدخبریں