ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش اور برفباری کا امکان

Weather update, weather forecast, city42
کیپشن: گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں معمولی بارش اور بلند پہاڑوں پر معمولی برفباری کے سوال ملک بھر مین موسم خشک رہے گا، میٹ ڈیپارٹمنٹ کنے بتایا ہے کہ پنجاب کے کچھ علاقوں مین ہلکی دھند بھی صبح کے وقت ہو سکتی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آج شب اور کل دن بھر بیشتر علاقوں میں موسم خشک  رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع  ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ کے مطابق  اسلام آباد اور گردونواح سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد  رہے گا ،صبح /رات کے اوقات میں لاہور، شیخوپورہ، قصور،حافظ آباد،نارووال،گجرانوالہ، گجرات،جہلم، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ،رحیم یار خان اور گردونواح میں بعض پر دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے۔

 صوبہ سندھ کے بیشتر شہروں میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے سکھر، کشمور، جیکب آباد اور گر دو نواح میں بعض مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں دُھند/ سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع  سمیت  کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کاامکان ہے۔

 آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت، لہہ منفی 08 ، ہنزہ، گوپس منفی03، سکردومنفی02 اورکالام میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔