ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہاز میں بم کی افواہ پھیلانے والے دو شر پسند گرفتار

جہاز میں بم کی افواہ پھیلانے والے دو شر پسند گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ڈی چوک پر لاشیں غائب کرنے کے جھوٹے پروپیگنڈا کے بعد شر پسند گروہ نے چلتے جہازوں میں بم رکھے جانے کی افواہین بھی پھیلانا شروع کر دیں۔ جہاز میں بم کی افواہ پھیلانے والے دو شر پسندوں کو  گرفتار کر کےجہاز سے اتار  لیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد سےکراچی کی پرواز میں بم کی  جھوٹی اطلاع دینے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

بم کی اطلاع دینے پر طیارے میں موجود مسافروں میں خوف پھیل گیا تھا۔ اس افواہ کا علم ہونے پر پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور ہنگامی  صورتحال کی نشان دہی کرتے ہوئے ٹیک آف روکنے کی اجازت طلب کی۔ ائیر ٹریفک کنٹرول سے اجازت ملتے ہی نجی ائیرلائن کی اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز   اسلام آباد ائیرپورٹ پر روک لی گئی۔

  مسافروں کو طیارے  سے آف لوڈ کرکے مکمل سرچنگ کی گئی۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 2  مسافروں نے افراتفری پھیلانے کے بعد فلائٹ اٹینڈنٹ کو بتایا کہ وہ تو مذاق کر رہے تھے۔

ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے دونوں مسافروں کو  آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق  نجی ائیر لائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز سوا 3 گھنٹے تاخیر روانہ ہوئی۔