اسلام آباد میں دورانِ احتجاج ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

3 Dec, 2024 | 07:17 PM

سٹی 42: وفاقی پولیس کے اسلام آباد میں احتجاج ، ہنگامہ آرائی  اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے دوران ڈیوٹی نہ کرنے والے اورغیر حاضر رہنے والے  پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

آئی جی اسلام آباد نے تمام فیلڈنگ آفیسرز کو احکامات جاری کر دیے،آئی جی کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق تمام ملازمین کا ریکارڈ چیک کیا جائے،ڈیوٹی سے غیر حاضر اہلکاروں کی رپورٹ پیش کی جائے۔ 

 غیر حاضر ملازمین کی عدم حاضری کی وجہ جانچ کر انکوئری مکمل کی جانے کا حکم دے دیا گیا ۔  اور تمام آفیسرز  کو پابند کردیا گیا کہ وہ آئندہ2روز میں تمام غیر حاضر اہلکاروں کی رپورٹ آئی جی آفس پیش  کریں تاکہ  غیر حاضر ملازمین کا کڑا احتساب کیا جاسکے 

مزیدخبریں