سکول، کالج، یونی ورسٹیاں کھولنے کے وقت کی تبدیلی کا نیا فرمان

3 Dec, 2024 | 07:16 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  صوبہ کی حکومت نے "ماحول میں بہتری" آنے کا اعلان کرتے ہوئےتعلیمی اداروں کے اوقات ایک بار پھر  تبدیل کر دیئے۔  ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل نے اوقات کار پر عمل درآمد نہ کرنے پر "سخت ایکشن" لینے کی وارننگ بھی دے دی ہے۔

پنجاب میں ماحول یعنی آج کل فضا کی آلودگی کو ماپنے کا انتظام صرف لاہور شہر میں ہے۔ یہاں فضا کی آلودگی کی شرح میں دن میں تین بار نمایاں تبدیلی آتی ہے۔ گزشتہ دنوں حکومت کی رضامندی سے ڈائریکٹر جنرل ماحولیات نے تمام تعلیمی ادارے ہی بند کر دیئے تھے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ تعلیمی سرگرمی جاری رکھنے سے سٹوڈنٹ بیمار پڑ جائیں گے، پھر جب لاہور کی فضا پر نام نہاد سموگ کا غلبہ ختم ہوا تو انہوں نے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا لیکن ان کے اوقاتِ کار تبدیل کر دیئے، ان جبکہ ان کی دانست مین فضا کی آلودگی قدرے کم ہوئی ہے، انہوں نے تعلیمی اداروں کے اوقات ایک بار پھر تبدیل کر کے تمام تعلیمی اداروں کو موجودہ وقت سے نصف گھنٹہ پہلے کھولنے، بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔  

نئے فرمان کے مطابق  اب سکول، کالج، یونی ورسٹیاں سبھی ادارے صبح 8 بجکر15منٹ پر کھلیں گے۔ 

 ڈی جی ماحولیات کی جانب سے نوٹیفیکیشن کے ساتھ اس نوٹی فیکیشن کی وجہِ جو  صحافیوں کو بتائی گئی، وہ یہ تھی کہ ان "سموگ" کی صورتحال سنبھل گئی ہے۔ سموگ صورتحال بگڑنے کے باعث سکول کے اوقات کار تبدیل کیے گئے تھے ،سکول اوقات کار 8:45 منٹ مقرر کیے گئے تھے چونکہ اب موسم صاف اور سموگ میں بہتری آگئی ،سموگ میں بہتری کے پیش نظر اوقات کار میں تبدیلی لائی گئی۔

 نوٹیفیکشن میں واضح لکھا گیا کہ خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزیدخبریں