سٹی42: پاکستان اور زمبابوے کے ٹی ٹونٹی میچ میں دو ان ہونیاں ہو گئیں۔ پہلی یہ کہ زمبابوے کی پوری ٹیم 57 رنز پر آؤٹ ہو گئی، اور دوسری ان ہونی یہ ہوئی کہ پاکستان کے اوپنرز نے ہی 58 رنز بنا کر میچ دس وکٹوں سے جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی نووارد باؤلر نے بیسٹ باؤلنگ سٹیٹس کا 15 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں جیت کے بعد پاکستان نے سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلے گئے دوسرے ٹی تونٹی میچ میں میزبان زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیتا تھا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا سوسائیڈل فیصلہ کیا۔
زمبابوے کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ صرف برائن بینٹ 21 اور مارومانی 16 رنز کرنے میں کامیاب ہوئے۔
پریشان کن سفیان
اٹھارہ گیندوں میں سے 13 ڈوٹ بالز، صرف تین رنز دے کر پانچ وکٹیں ہتھیا لیں؛ زمبابوے کو پریشان کرنے والے باؤلر کا نام سفیان ہے۔ انہوں نے 5 وکٹیں لیں اور زمبابوے کے تجربہ کار بیٹر بھی ان کی گیندوں کے سامنے بے بس نطر آئے، سفیان مقیم کو تین رنز پڑے۔ بائیں ہاتھ سے کلائی گھما کر سپن بال پھینکنے والے سفیان کو میچ کا بیسٹ پلئیر بھی قرار دیا گیا۔
عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد ، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ لی۔
دی بیسٹ میچ سٹیٹس فرام پاکستان
آج کا امیزنگ باؤلنگ سپیل کر کے سفیان مقیم نے پاکستانی بولر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے بہترین میچ فیگرز کا 15 سال پرانا ریکارڈ ابھی توڑ ڈالا۔
عمر گل نے 2009 میں نیوزی لینڈ اور 2013 میں جنوبی افریقہ کے ساتھ میچ میں 6 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ سفیان نے اب تک 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلے ہیں جن میں اسے 14 وکٹیں ملیں۔ کچھ اور میچ کھیلنے کے بعد سفیان کسی بھی ٹیم کو کسی بھی صورتحال میں زمبابوے جیسے انجام دے دوچار کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔
زمبابوے کا 58 رنز کا ہدف پاکستان نے چھٹے اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔اوپنر عمیر 22، صائم ایوب 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی ٹیم میں آج کے میچ کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ٹیم میں کپتان سلمان آغا ، صائم ایوب ، عمیربن یوسف ، عثمان خان ، طیب طاہر ،عرفان خان ، جہانداد خان ، عباس آفریدی ، حارث رؤف ، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل تھے۔
اتوار کو پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔