ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لین دین کا تنازعہ،  ایک ادارے نے دوسرے ادارے کا آن لائن مینیجمنٹ سسٹم بٹھا دیا

System Collaps, Online management system collapsed, Pakistan railways, K-Electric
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ایک ادارے نے دوسرے ادارے کا واجبات ادا نہ کرنے پر ٹینٹوا دبا دیا، اہم ادارہ کا آن لائن مینیجمنٹ سسٹم ہی بیٹھ گیا۔

کراچی الیکٹرک نے جسے عام طور پر کے الیکٹرک کہا جاتا ہے، پاکستان ریلوے کے کراچی دفاتر کی بجلی واجبات کے تنازعہ کے سبب کاٹ دی۔ بجلی بند ہونے سے پاکستان ریلوے کا آن لائن مینیجمنٹ کا پورا نظام ہی کولیپس ہو گیا۔ ریلوے اور مسافروں دونوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 

معلوم ہوا ہے کہ کے الیکٹرک اور ریلوے کے درمیان بجلی کے  واجبات کا تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔

 ڈی ایس ریلوے نے بتایا ہے کہ بجلی اچانک منقطع ہونے سے کراچی ریلوے کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، بجلی بند ہونے سے ریلوے کا آن لائن بکنگ سسٹم بھی بیٹھ گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی بند ہونے سے ریلوے کا آٹو سگنل بھی بند ہوجائے گا۔

دونوں اداروں کا باہمی لین دین کا تنازعہ کافی عرصہ سے چل رہا ہے۔ کے الیکٹرک اپنے بجلی کے واجبات مانگتی ہے تو ریلوے اپنی تنصیبات استعمال کرنے اور دیگر ہیڈز میں بننے والے واجبات کا تقاضا کرتی ہے۔ ڈی ایس ریلوے کے مطابق کے الیکٹرک کو نوٹس دیا کہ وہ ریلوے کے ماہانہ واجبات ادا کرے، اگر واجبات ادا نہ کیے تو ریلوے بھی کے الیکٹرک کے واجبات ادا نہیں کرے گا۔