ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آئی ایم ایف کی مشاورت سے 37 ماہ پر محیط پروگرام مکمل کیا جائے گا؛ وزارت خزانہ

 آئی ایم ایف کی مشاورت سے 37 ماہ پر محیط پروگرام مکمل کیا جائے گا؛ وزارت خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :وزارت خزانہ  کے مطابق  آ ئی ایم ایف پروگرام پر روانی سے عمل درآمد ہو رہا ہے  آئی ایم ایف کی مشاورت سے 37 ماہ پر محیط پروگرام مکمل کیا جائے گا

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر روانی سے عمل درآمد ہو رہا ہے،حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ اہداف پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے  کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قریبی ربط و مشاورت سے 37 ماہ پر محیط پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا جائے گا۔وزیر خزانہ ومحصولات سیینٹر محمد اورنگزیب نے میکرواکنامک اصلاحات پر سختی سے کاربند رہنے کا تسلسل سے اعادہ کیا ہے ۔

 وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ کی حالیہ بریفنگ میں ملک کے دیرپا اور مستقبل معاشی استحکام کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی کلیدی اہمیت کا اعادہ کیا،وزیر خزانہ کی پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی اہمیت اور اس پر عمل درآمد کے اعادہ کی قومی پریس میں بھی بھرپور عکاسی ہوئی ہے۔

 وزارت خزانہ  کے مطابق  آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد میں نام نہاد 'مشکلات' کے حوالے سے قیاس آرائیاں انفرادی اختراع کی عکاس اور معتبر ثبوت سے عاری ہیں،حکومت معاشی استحکام برقرار رکھنے اور تندہی و شفافیت کے ساتھ آئی ایم ایف سے طے شدہ اہداف پر تمام تر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے،آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد ایک مستحکم، پائیدار اور ہما گیر معاشی ترقی کی بنیاد ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے پہلے جائزے میں تین بڑے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے،نیٹ ٹیکس ریونیو، تعلیم اور صحت کے اخراجات کیلئے طے شدہ ہدف اور مقامی کرنسی ڈیبٹ سکیورٹیز کی میچورٹی حاصل نہیں کی جاسکی،2652ارب کا ٹیکس ریونیو حاصل نہیں ہوا ،85ارب کا شارٹ فال  اور 22 اسٹرکچرل بینچ مارک پر جولائی 2025 تک عملدرآمد ہوگا۔